65ہزارسکولوں کی پرائیوٹائزیشن جہاز خریدنے سے بڑاجرم!’’بیٹھک‘‘میں صحافیوں نے حقائق کیساتھ اعدادو شمار بھی پیش کردیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئر صحافی اور اینکر پرسن سید عمران شفقت کے پروگرام’’بیٹھک‘‘ میں پنجاب حکومت کا جہازموضوع بحث بن گیا.

سینئر صحافی خالد فاروقی نے’’بیٹھک‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے حکمرانوں کو عوام کی نبض کا معلوم نہیں ہے،بے شمار لوگ بھوکے زندگی گزاررہے ہیں،بھوک انسان کو خطرناک بنادیتی ہے،غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں بھی28فیصد تک اضافہ ہوا ہے،موجودہ حالات میں اتنا مہنگا جہازلینا ہمارے لچھن نہیں ہیں،امیر اور غریب کے پاکستان میں کافی زیادہ تقسیم پیدا ہوچکی ہے۔

سینئر صحافی خالد فاروقی نے مریم نوازکو خود ہی جہاز خریدنے کی تجویز دیدی

’’بیٹھک‘‘کے مہمان سردار اظہرسلطان نے مریم نواز کی حکومت کو مارجن دیتے ہوئے کہا کہ جہاز خریدنے کے علاوہ کوئی متبادل حل بھی سوچا جا سکتاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت زیادہ تنقید کرنے کے بجائے حکومت کو کام کرنے دینا چاہئے۔

ہمیں بہت زیادہ تنقید کرنے کے بجائے حکومت کو کام کرنے دینا چاہئے ،سرداراظہر سلطان

سینئر صحافی سعید چودھری نے بیٹھک میں پنجاب حکومت کی طرف سے خریدے گئے طیارے کے اعدادوشمارپیش کردیئے،اپنے تجزیے میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ طیارے کی6پروازوں کا آڈٹ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپریل میں ہی طے کرلیا تھا کہ4طیارے لیز پر لئے جائیں گے۔

صحافی سعید چودھری نے پنجاب حکومت کے طیارے کے اعدادوشمارپیش کردیئے

سینئر صحافی وجاہت مسعود نے جہاز کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت جوابدہ حکومت کو ہی کہتے ہیں،معاملات میں شفافیت ہونی چاہئے،جب ہم دفاعی بجٹ کی بات کرتے تھے توحکمرانوں کے ماتھے پر شکن پڑتے تھے۔انہوں نے 65ہزار سکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں دینے کو جہاز خریدے سے بڑا کرائم قرار دیدیا۔انہوں نے شکوہ کیا کہ 35سال میں ہمارا تعلیمی معیار گرا ہے۔

وجاہت مسعود نے65ہزارسکولوں کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں دینے کو جہاز خریدے سے بڑا کرائم قرار دیدیا

سینئر صحافی امداد سومرو نے قرار دیا کہ جہاز خریدنا بُری بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا قوانین پرعمل کیا گیا ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی رقم میں کسی بھی خریداری کیلئے پیپرارولز کو فالو کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگرپنجاب حکومت نے اپنی ائیر لائن بنانا تھی تو کیا مسلم لیگ(ن) کا پنجاب اوروفاق میں الگ الگ منشور تھا؟،کیونکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی ائیر لائن بنا رہی ہے اور وفاق میں مسلم لیگ(ن) نے پاکستان ائیر لائنز کی نجکاری کردی ہے۔

جہاز خریدنا بری بات نہیں ،دیکھنا ہوگا رولز کو فالو کیا یا نہیں؟امدادسومرو

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button