عمران خان کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی بلکہ علاج ہوگا’’بیٹھک‘‘میں سینئر صحافیوں کی گرما گرم بحث

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی بلکہ علاج کیلئے ریلیف دیا جائے گا۔ذرائع نے عمران خان کیساتھ ڈیل کی خبروں کو مسترد کردیا۔یہ انکشافات سینئر صحافی سید عمران شفقت کے پروگرام ’’بیٹھک‘‘میں ہوئے ہیں۔
سینئرصحافی سعید چودھری نے گفتگو میں کہاحکومت عمران خان کاعلاج کرانے کیلئے تیارہے مگر تحریک انصاف احتجاج کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اس کے احتجاج کیوجہ سے حکومت پر دباؤآیا ہے۔
سینئر اینکر پرسن توصیف خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایشوپرپروپیگنڈے کا بوجھ بھی خود ان ہی کی جماعت کو ہی اٹھانا پڑےگا۔
سینئر صحافی امداد سومرو نے معاشرے میں تقسیم پید اکرنے پر بانی تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں معاشرے میں ناصرف تقسیم پیدا کی بلکہ اپنے مخالفین کوجیلوں میں بھی بند کیا۔
بیٹھک میں اور کیا کیا گفتگو ہوئی؟پروگرام دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں



