سرگودھا، قتل کیس کا اشتہاری ملزم 11 سال بعد بحرین سے گرفتار

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) آر پی او محمدشہزاد آصف خان کی زیر قیادت مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیراتنگ کیے ہوئے ہے ۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آپریشنز سیل نے ایک اور کامیابی سمیٹتے ہوئے گیارہ سال سے تھانہ بھیرہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم آصف  جاوید کو بحرین سے گرفتار کر کے واپس پاکستان لایا ۔ملزم آصف جاوید نے اگست 2014 کو معمولی تلخ کلامی پر مسمی ذولفقار علی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔ملزم موقعہ سے غیرقانونی طریقہ سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔ملزم کے دوسرے ساتھی کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا تھا ۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان کا کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کےخلاف ان کی گرفتاری یا ان کے قانون کے سامنے سرنڈر کرنے تک کریک ڈاون جاری رہے گا۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آپریشنز سیل کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button