اسسٹنٹ کمشنر کا باگرجی کا اچانک دورہ، اسپتال اور بازار کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور نے باگڑجی کا اچانک دورہ کرکے سرکاری اداروں اور بازاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران سرکاری ہسپتال باگرجی کا معائنہ کیا گیا، جہاں ادویات کی دستیابی، معیار اور سٹاک کو چیک کیا گیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کی گئی جبکہ شعبہ ایمرجنسی اور فارمیسی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے زور دیا کہ مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں، غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دریں اثناء مین بازار میں قیمتوں کی چیکنگ مہم چلائی گئی۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں کو پھلوں، سبزیوں اور پرچون کی دکانوں پر چیک کیا گیا۔ سرکاری نرخ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔
انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ عوامی شکایات کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ بازاروں میں روزانہ معائنہ جاری رہے گا۔



