سرگودھا میں انٹر کالجز و انٹر اسکولز بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر، سپیریئر کالج نے پہلی پوزیشن حاصل کی

سرگودھا(جانوڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایات پر سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور کی نگرانی میں ہونے والی انٹر کالجز اور انٹر اسکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی جس کی مہمانِ خصوصی ایم این اے میڈم ارم حامد حمید اور سی ای او ایجوکیشن میڈم کلثوم منشاء تھیں۔مہمانانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پہلی پوزیشن سپیریئر کالج نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن ریڈر کالج کے حصے میں آئیں۔ پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب 15 ہزار، 10 ہزار اور 5 ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ہر مرحلے پر بھرپور تعاون فراہم کیا، جس کے باعث یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے مختلف کھیلوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔مہمانانِ خصوصی میڈم ارم حامد حمید اور میڈم کلثوم منشاء نے بھی سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کا مشترکہ تعاون نوجوانوں میں کھیلوں کی ترویج کے لئے قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی سرگودھا کا نام مزید بلند کریں گے اس موقع پر عظمت اقبال,شہریار سیال,طیب بشیر,ملک منتہیٰ,شیخ محمد فاروق اور عدنان چارلس بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button