بدین: واپڈاکی ممکنہ نجکاری کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ کا پی کے)واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف اور دیگر مطالبات کے حق میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی اپيل پر بدین میں بھی احتجاج کیا گیا واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے بدین کے صدر غوثہ خان پٹھان امین نظاماڻي اللہ بخش کاتیار مصطفیٰ کنبہار امید علی چانگ محبوب علی ملاح اور مولا بخش جونیجو کی قیادت میں ڈویژنل آفس سے بدین پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی، جہاں رہنماؤں نے خطاب کیا اور بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہونے مطالبہ کیا کہ واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو واپس لیاجائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرکے واپڈا ملازمین میں پہلی بیچینی دور کی جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔

مزید خبریں

Back to top button