قمر جسکانی کو واپس ایس ایس پی بدین مقرر کردیا گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کی با اثر سیاسی شخصیات کی جانب سے بدین میں نئے ایس ایس پی کی تعیناتی پر شدید مخالفت کے بعد سندھ حکومت نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور قمر جسکانی کو واپس ایس ایس پی بدین مقرر کردیا گیا.سات دن پہلے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا بدین سے تبادلہ کرکے ان کو سی پی او کراچی میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا اور خیرپور میرس کے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو ایس ایس بدین تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا پیپلز پارٹی کی با اثر شخصیات کی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی بدین میں تعیناتی کی شدید مخالفت پر ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو پہلے بدین کی چارج لینے سے روک دیا گیا اور گزشتہ روز ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو سی پی او کراچی رپورٹ کرنے کا حکم نامہ جاری کرکے بدین سے تبادلہ ہونے والے ایس ایس پی قمر رضا جسکانی کو واپس ایس ایس پی بدین مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ہے۔



