بدین میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ریلی میں شہریوں سمیت سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کی جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمد ملاح جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا رہلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا کہ نواز حکومت نے کشمیریوں کا سودہ کیا جس کی آج بھی وہ بگھت رہے ہیں نواز شریف کو کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی سزا دی گئی تھی لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری مسئلے کا مسئلہ حل کرنے کے بجائے مودی سرکار کے غلام بنے ہوئے ہیں آج کسی بھی حکومت نے کشمیر کے مسائل پر بات چیت نہیں کی یہ حکمران مودی اور امریکا کے غلام بنے ہوئے ہیں انہیں سندھ حکومت کی مخدوش صورت پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے 48 لاکھ بچے تعلیم سے باہر ہیں اور اسکولز کی عمارتیں بھوس بنگلوں میں تبدیل ہوچکی ہیں سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے انہونے نے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ہاری اور کسانوں کی سبزیاں سستے داموں میں فروخت ہورہی ہیں مہنگائی کے کمی کے دعوے کرنے والے پہلے چینی آئل اور دیگر گھریلو اشیاء تو سستی کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صوبہ بنانے کی ضرورت ہے اور نہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے حامی ہیں ہمیں صرف بااختیار بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے صوبہ بنانے کی بات کرنے والے سندھ دھرتی کے دشمن ہیں اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمد ملاح امیر ضلع بدین کے انجنيئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی دیگر عہدیدران اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی عظیم احمد علی گل فتح خان ایاز لطيف سومرو بھی موجود تھے.



