بدین:یوسف ملاح گوٹھ کے مکینوں کا7نوجوانوں پر جھوٹے پرچے کیخلاف احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں پولیس اور وڈیرے کیخلاف یوسف ملاح گوٹھ کے سیکڑوں خواتین اور مردوں کا احتجاج۔

سیرانی کے دیہاتی7نوجوانوں پر چوری کا مقدمہ درج ہونے کے خلاف وہ بدین پہنچے اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔

اس موقع پر گرفتار نوجوان اشرف ملاح کے بھائی ستار ملاح اور بہن سلمہ ملاح نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھائی اشرف ملاح کراچی میں مزدوری کرتا ہے۔جمعے کے روز جیسے ہی وہ سیرانی شہر پہنچا تو سیرانی پولیس نے اسے روک کر بغیر کسی تفتیش کے گرفتار کر لیا اور الزام لگا دیا کہ اس نے پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے حاجی شیر جمالی کی چوری کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اشرف ملاح بے گناہ ہے، اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ حاجی شیر جمالی نے ہماری زمین پر قبضے کے لیے ہمارے بھائی سمیت 7نوجوانوں—الطاف، فیاض، سرور، ریاض، عظیم اور فاروق ملاح—پر بھی چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے گھر والوں نے مزید بتایا کہ پولیس ہمارے دیگر بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کے لیے گھروں پر چڑھائی کر رہی ہے اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔دیہاتیوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بے گناہ افراد کو بااثر افراد کی سیاسی انتقامی کارروائی سے بچایا جائے اور جھوٹا مقدمہ واپس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button