بدین:قاتل پولیس اہلکاروں کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا کا احتجاجی تحریک کا اعلان

بدین(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)
بدین کے نواحی گاؤں ولہاری کے نوجوان کے قتل میں نامزد ملزمان ڈیپلو پولیس کے ایس ایچ او سمیت دیگر ملزمان گرفتار نہ ہونے پر ورثا نے قاتل پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا ہے
3روز قبل ڈیپلو کے ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کے ہاتھوں قتل ہونے والے محمد رمضان کھوسو کے قتل کیس میں نامزد ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے کل جاں بحق نوجوان کا بدین کی دیکھ ولہاری کے گاؤں پیر بخش کھوسو میں سوئم ہوا جس میں علاقے کی برادریوں اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر مقتول کے گھر کہرام مچا ہوا تھا جبکہ اس کے بوڑھے والدین کی آنکھیں نمناک تھیں۔
مقتول کے ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایس پی مٹھی نے دو روز کے اندر پولیس اہلکار ملزمان کو گرفتار کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر وعدہ پورا نہ ہونے کے باعث مقتول کے ورثا اور مقامی برادریوں کے معززین کا ایک اہم اجلاس بلایا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک مرتبہ پھر تھرپارکر ضلع مٹھی میں فنگاریو اسٹاپ پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیا جائے گا اس کے علاوہ سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ لڑنے کا بھی فیصلہ کیا گیا مقتول کےورثاء نے ایس ایس پی تھرپارکر سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے اس موقع پر انسانی چیئرمین محمد اسلم جمالی، عبدالغفور چانڈیو، گل محمد گرگیز، سینئر صحافی رازق ڈنو کھوسو سمیت کھوسہ برادری اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔



