بدین پریس کلب کی باڈی تحلیل، سالانہ انتخابات 2026 کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو.ڈاٹ کام .پی کے)بدین پریس کلب کا اجلاس  موجود باڈی تحلیل ، سالانہ انتخاب 2026 کے لئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی بدین پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر بدین پریس کلب شوکت میمن کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں صحافی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد موجودہ باڈی کو تحلیل کرتے ہوئے سالانہ انتخابات 2026 کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر سینئر صحافی الطاف شاد میمن جبکہ فرحان میمن اور منور جمالی کو بطور ممبران نامزد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے موجودہ عہدیدران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بدین پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافی ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں تنویر احمد آرائیں، الیاس ملک، عبدالشکور میمن، عبدالمجید ملاح، ساون خاصخیلی، عبدالحمید سومرو، عمران عباس خواجہ، دودو پھنور، عطا محمد چانڈیو، محمد نواز چنہ، خالد عباسی، انیس الرحمن میمن، نور حسن سولنگی، اشفاق میمن، سارنگ جونیجو، عبدالطیف زرگر، اختر شاہ، میر شکیل، اعجاز منگل سمیت اعزازی ممبران فرحان میمن،منور جمالی ، رجب راہموں، باغ جونیجو، اسحاق شیخ، مبارک ملاح اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button