جامع مسجد سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ میں تقریب تقسیم انعامات

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جامع مسجد سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ میں درسِ قرآن و حدیث اور سالانہ امتحانی نتائج میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلبہ، والدین، علمائے کرام سمیت عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ جمعیت اہلِ حدیث سندھ، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں نے کہا کہ قرآنِ مجید کی یہ عظمت ہے کہ صدیوں گزر جانے کے باوجود اس کے ایک حرف میں بھی فرق نہیں آیا۔ رسولِ اللہ ﷺ نے فرمایا: “تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔” انہوں نے کہا کہ نیک اولاد صدقۂ جاریہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازا ہے تو کم از کم ایک بیٹے کو دین کے لیے وقف کر دیں جو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بن جائے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اسکولوں میں بھاری فیس دے کر پڑھاتے ہیں لیکن مفت ملنے والی دینی تعلیم دلوانے کے لیے تیار نہیں ہوتے انہوں نے مزید کہا کہ صدقۂ جاریہ کی کئی صورتیں ہیں جن میں نیک اولاد اور دینی کتب کے ذریعے علم چھوڑ جانا بھی شامل ہے۔ مولانا خیر محمد نظامانی نے اپنے دور میں توحید پر جامع کتاب لکھی تھی جسے دوبارہ کمپوز کرکے شائع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی محدثین اور شیخ الحدیث اس دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن لوگ آج بھی ان کی کتب سے علم حاصل کر رہے ہیں اور اس کا ثواب انہیں مل رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے پیغام ہے، اس لیے قرآنِ مجید کو ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے تقریب میں زیرِ تعلیم طلبہ نے وضو کا طریقہ، نماز کا مسنون طریقہ، مختلف دعائیں، اللہ تبارک و تعالیٰ کے 99 نام، نمازِ جنازہ کی دعائیں، تعزیت کی دعائیں، صبح و شام کے اذکار اور نورانی تختی کے قواعد و ضوابط بھی پیش کیے تقریب کے اختتام پر جامع مسجد سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پیش امام و استاد مولانا ذوالفقار راہموں نے مسجد میں زیرِ تعلیم 34 طلبہ کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا۔ ناظرہ قرآن میں پہلی پوزیشن یحییٰ بن عمران اور حنظلہ، دوسری پوزیشن رحان، محمد اور علیان جبکہ تیسری پوزیشن عکرمہ، یحییٰ بن عبدالحمید اور ہمنہ نے حاصل کی شعبہ نورانی قاعدہ میں پہلی پوزیشن حسین، دوسری پوزیشن عبدالر قیـب اور یحییٰ بن عبداللہ جبکہ تیسری پوزیشن احناف، تنزیل اور عبدالرحمن نے حاصل کی کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ یحییٰ بن عمران، رحان، محمد، یحییٰ بن عبدالحمید، ابراہیم علی اور عکرمہ نے اللہ تبارک و تعالیٰ کے 99 نام بھی سنائے

مزید خبریں

Back to top button