الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بدین کے40 سے زائد معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

بدین(مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بدین کے40 سے زائد معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع بدین 40 سے معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔اس سلسلے میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نے کہاکہ بدین میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن بلا تفریق انسانیت کی خدمت کررہی ہے،ان کا کہناتھاکہ معاشرے کے وہ افراد جو جسمانی معذوری کے باعث روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، ان کی مدد کرنا صرف ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک انسانی اور دینی فریضہ بھی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے معاشرے کے کمزور اور ضرورت مند طبقات کی خدمت کے لیے کوشاں رہی ہے۔ چاہے یتیم بچوں کی کفالت ہو، مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی ہو، تعلیم اور صحت کے منصوبے ہوں یا پھر خصوصی افراد کی مدد—الخدمت ہر میدان میں خدمتِ خلق کا روشن کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر سماجی شخصیت پاگارو محمد اسلم دل بھی موجود تھے۔



