بدین پریس کلب کے عہدیداروں کا اہم اجلاس

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کڈھن پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس خواجہ ظفر حسین حیدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈوں پر غور و خوض کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلے کیے گئے۔ 2025 کی باڈی کی مدت پوری ہونے پر سال 2026 کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، جن میں صدر ظفر حسین خواجہ، نائب صدر خیر محمد “بابو” کوسو، جنرل سیکریٹری غلام حیدر ملاح، جوائنٹ سیکریٹری خادم حسین شیخ، خزانچی کشور کمار، آفس سیکریٹری سید حسن علی شاہ اور آڈیٹر مبارک علی واہرو شامل ہیں
اس موقع پر کڑھن پریس کلب کے منتخب صدر ظفر حسین خواجہ نے پریس کلب کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کے اعتماد اور محبت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر انہیں صدارت کی اہم ذمہ داری سونپی ہے، ان شاء اللہ وہ دوستوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔



