بدین میں نہر ٹوٹ گئی، دیہات اور سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیرِ آب، متاثرین کا فوری امداد کا مطالبہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین تحصیل کی یونین کونسل عبداللہ شاہ میں راج واہ نہر میں شگاف پڑنے کے باعث کئی گھر زرعی فصلیں زیر آب آگئی ہیں تفصیل کے مطابق تحصیل بدین کی یونین کاؤنسل عبداللہ شاہ میں راج واہ نہر میں 50 فٹ سے زیادہ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے جس کے باعث انسانی آبادیاں اور سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرِ آب آ گئیں ہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار کے مقامی زمیو اران کو اطلاع دینے کے باوجود شگاف پر کرنے کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کیئے ہیں اور کوئی بھی سرکاری اہلکار شگاف کی جگہ نہیں پہنچا دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے میں مصروف ہیں متاثرین کا کہنا ہے کے یونین کونسل عبداللہ شاہ سے گزرنے والے راج واہ نہر کی پشتیں مکمل کمزور ہونے اور کسی وقت بھی ناخوشگوار واقعا پیش آ نے اور شگاف پڑنے کے خدشے سے محکمہ انہار اور مقامی منتخب نمائندوں کو کئی مرتبہ آ گاہی دی تھی لیکن ان کی مسلسل عدم تو جگی اور غفلت کے باعث آ ج اچانک نہر میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے شگاف سے نکلنے والا پانی تیزی سے دیہات کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی گھروں سمیت چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی کھڑی گندم کی تیار فصل مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی ہے دیہاتیوں کا کہنا ہے کے ہمارا سب کچھ ڈوب گیا ہے لیکن اب تک کوئی بھی سرکاری اہلکار مدد کے لیئے نہیں پہنچا دییہا تیوں اور علاقے کے کاشتکاروں کسانوں نے سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شگاف بند کرایا جائے نقصان کا سروے کرایا جائے اور محنت کشوں اور کسانوں چھوٹے اور کاشتکاروں کو محکمہ انہار کے افسران کی کرپشن اور غفلت کے باعث ہمارے معاشی نقصان کا فوری ازالہ کرکے معاوضہ کی ادائیگی کی جائے دوسری صورت میں ہم شدید احتجاج کرینگے۔



