بدین،پولیس کا کریک ڈاؤن،4جرائم پیشہ افراد گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ۔پی کے)کڈھن پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، منشیات، چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی شراب برآمد، چار ملزمان گرفتار کڈھن تھانے کی حدود میں ایک اہم کارروائی کے دوران اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) انسپکٹر غلام قادر سرکی نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا پولیس ذرائع کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP) بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ضلع میں منشیات فروش عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں کارروائی کے دوران ایس ایچ او کڑھن انسپکٹر غلام قادر سرکی نے سب انسپکٹر عبدالوھیم بوہر اور پولیس نفری کے ہمراہ چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن میں اے پلس کیٹیگری کا بدنام زمانہ منشیات فروش شوائب احمد لوہار بھی شامل ہے پولیس نے اس کے قبضے سے 5 کلو اور 80 گرام چرس برآمد کی۔ کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں پولیس نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، 60 لیٹر دیسی شراب اور گٹکا/ماوا کے 400 پیکٹ بھی برآمد کیے مرکزی ملزم کے خلاف کڑھن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 20/2026 دفعہ 9(i) 3D ترمیمی ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



