پیپلز پارٹی یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز شہید فاضل راہو گولارچی سے ہوگا، ڈاکٹر سجاد چانڈیو

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پیلز پارٹی سال 2025 کا یوم تاسیس کا آغاز شھید فاضل راہو گولارچی سے کیا جائے گاجس میں پیلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے جس کے انتظامات اپنے آخری مراحلے میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد چاندیو نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ یوم تاسیس کی تقریب جو کے ڈی جی حال میں منقعد کی جارہی تقریب کی قیادت ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو ،ایم پی اے تاج محمد ملاح وپیپلز پارٹی کے ضلعی صدر علی اصغر ہالپیٹو کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ یوم تاسیس کی سرگرمیوں کو عوامی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے تمام وارڈز اور یونٹس کو متحرک کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی روایات کے مطابق اس دن کو عوامی شمولیت اور سیاسی جد وجہد کی علامت کے طور پر مناتی ہے اس موقع پر انھوں نے ضلع بدین کی عوام اور پیپلز پارٹی کے جیالوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ بدین کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایم این اے کے کوٹے سے 3 کو کروڑ روپے کے فنڈز منظور ہوئے ہیں جو کے شہر اور دیہی علاقوں متعدد منصوبوں پر لگائے جائیں گے انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس سے گولارچی کی عوام کو نمایاں ریلیف ملے گا پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔



