بدین:ہنی ٹریپ کا شکار مزدور ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام۔پی کے) گولاڑچی کے قریب شہید فاضل راہو کے چک نمبر 12 کے گاؤں الٰہی بخش کھوسو کا رہائشی مزدور عمر کھوسو’’ ہنی ٹریپ‘‘ کا شکار ہوکر ڈاکوئوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ بازیابی کیلئے لواحقین سے کروڑوں روپے کا تاوان مانگا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمر کھوسو کو عورت کی آواز سے بہلا پھسلا کر حیدرآباد بلاکر اغوا کر لیا گیا ہے اغوا کاروں نے اس کی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لواحقین سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جس سے غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے عمر کھوسو کے لواحقین کے مطابق عمر کھوسو چند روز قبل اپنے گھر کی دو بکریاں بیچ کر اُس خاتون سے ملنے حیدرآباد پہنچا تھا جس سے اس کا رابطہ تھا ان کا کہنا ہے کہ اُسی دوران اسے وہاں سے اغوا کر لیا گیا اغوا کار ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو جاری کی ہے جس میں عمر کھو سو انتہائی خوف اور تکلیف میں نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں وہ فریاد کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ مجھے بچا لو دوسری طرف مغوی کے لواحقین نے بااختیار شخصیات اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ عمر کھوسو ایک مزدور اور انتہائی غریب آدمی ہے، جو اتنی بڑی رقم دینے کی سکت نہیں رکھتا نوجوان کو فوراً بازیاب کرایا جائے اور اغوا کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button