بدین: نوجوان کے قتل پر گونی میں مکمل شٹر ڈائون

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کے نواحی گاؤں ولہاری کے نوجوان رمضان کھوسو کے قتل کے خلاف بدین کے نواحی گونی شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ علی بندر موڑ پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا دھرنا دے کر بدین ڈیپلو روڈ بند کر دیا گیا مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرکے انصاف کا مطالبہ کیا۔ایس ایس پی تھری پارکر نے رمضان کھوسو کے قتل میں ملوث ایس ایچ او ڈیپلو اور دو سپاہیوں کو مطلع کرکے تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
تفصیل کے مطابق ڈیپلو کے قریب تحصیل بدین کی یونین کائونسل مٹھو خان چانڈیو کی دیہہ ولہاری کے رہائشی رمضان کھوسو کی گولیوں سے چھلنی لاش کار سے برآمد ہونے کے بعد حاجی نبی بخش ملاح مولوی عبدالعزیز راحمون، انور ملاح اور پیار علی کھوسو کی قیادت میں بدین کے نواحی گونی شہر میں احتجاجن شٹر بند ہڑتال کی گئی اور بدین ڈیپلو روڈ علی بندر موڑ پر ٹائر جلا کر روڈ بند کردیا گیا اور دھرنا دے کر سخت نعرے بازی کی گئی مظاہرین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے ڈیپلو پولیس کے ایس ایچ او اور دو سپاہیوں پر الزام عائد کیا ہے کے انہونے ہمارے بےگناہ نوجوان رمضان کھوسو کو قتل کیا ہے جس میں ایس ایچ او حسین بخش راڄڑ، پولیس اہلکار شوکت راحمون اور پرکاش میگھواڑ ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی گاؤں کے مکینوں نے کہا کے اگر مقتول کے بےگناہ خون کا انصاف نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا دوسری طرف ایس ایس پی تھر پارکر محمد شعیب نے نوجوان رمضان کھوسو کے قتل کے الزام میں ایس ایچ او ڈیپلو تھانہ حسین بخش تاجر سپاہی شوکت راحموں اور پرکاش میگھواڑ کو مطلع کرکے پولیس لائین حاضر کردیا ہے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتی تب تک انہیں پولیس لائین سے باہر بغیر اجازت کے جانے پر پابندی عائد کردی ہے



