بدین میں نجی اسپتال پر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا الزام، فائرنگ سے 2 شہری زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین کی ایک نجی اسپتال جرائم پیشہ افراد کی آماج گاہ بن گئی ہے اسپتال کی سیکیورٹی میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کرکے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا گیا ہے بغیر کسی جواز کے فائرنگ کرکے دو شہریوں کو زخمی کردیا گیا ہے جن میں ایک زخمی کو نازک حالت میں حیدرآباد روانہ کیا گیا ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا رہا ہے چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار نہیں ہو ئے اور اسپتال سیل نہیں کی گئی تو بھرپور احتجاج کرینگے اور شہر میں شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی تفصیل کے مطابق بدین شہر کی بھٹی برادری جس میں ٹرانسپورٹرز اور تاجر رہنما شامل تھے مرزا گروپ کے سابقہ کائونسلر رفیق احمد بھٹی ذوالفقار بھٹی حاجی رمضان بھٹی نیک محمد بھٹی نے اپنی برادری کے لوگوں سمیت بدین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کے بیس مارچ پر توشہ افطار سے کچھ دیر پہلے کڈھن روڈ پر حال ہی میں قائم ہونے والی نجی اسپتال کے سامنے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل سلپ ہو گیا جس پر سوار نامعلوم نوجوان گر کر زخمی ہو گیا جس کو محلے کے نوجوانوں نے اٹھایا اور انڈس اسپتال روانہ کردیا جس پر نجی اسپتال کا سکیورٹی انچارج حسین میرانی نے تعش میں آ کر فائرنگ کردی جس میں صدام حسین بھٹی اور سمیر بھٹی شدید زخمی ہو گئے جن کو سول اسپتال حیدرآباد روانہ کردیا گیا زخمی کے بھائی امین بھٹی کی مدعیت میں بدین تھانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے پر نجی اسپتال کا مالک ڈاکٹر مہتاب عالم کھتری نے اثر رسوخ استعمال کرکے ملزمان کی گرفتاری سے بچا لیا ہے اور بھٹی برادری پر دباؤ ڈالا گیا کے ہم
مقدمہ واپس لین ہمارے انکار پر عید کے تیسرے روز ڈاکٹر مہتاب عالم کھتری کے مسلح افراد جن میں پولیس کو مطلوب حسین میرانی بھی شامل تھا نے اسپتال کے سامنے بھٹی محلے میں فائرنگ کرکے خوف و حراس پھیلایا اور نوجوان ارشد علی بھٹی پر تشدد کرکے اس کی دکان پر توڑ پھوڑ کرکے ارشد علی کو دہمکیاں دیکر چلے گئے انہونے بتایا کے ہم نے پولیس کو اطلاع دی لیکن بدین پولیس کوئی کاروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے انہونے بتایا کے تمام ملزمان نے اس نجی اسپتال میں پناھ لے رکھی ہے اور اسپتال کا مالک با اثر ہونے کے باعث پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے انہونے بتایا کے ہم پر امن شہری ہیں قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے ہیں لیکن ہم بدین شہر میں اس کھلی دہشتگردی کو برداشت نہیں کرینگے انہونے 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آ ئی جی سندھ ڈی آ ئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کے ملزمان کو گرفتار کیئے جائیں اور دہشت گردی کی علامت مذکورہ نجی اسپتال ق۔ فوری طور پر سیل کیا جائے دوسری صورت میں ہم بھرپور احتجاج کرینگے اور شہر میں شٹر بند اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے



