بدین: 12سالہ بچے کی مبینہ خود کشی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ملکانی شریف کے قریب گاؤں چوہدری لیاقت آرائیں میں 12 سالہ لڑکے نزاكت ولد شوکت کھوسو نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں گلے میں رسی ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ گھر والوں نے جب اچانک اسے گھر میں لٹکا ہوا دیکھا تو فوراً نیچے اتارا، مگر وہ اس وقت تک جاں بحق ہو چکا تھا اطلاع ملنے پر خیرپور گنبوہ پولیس کے سب انسپکٹر عبدالرسول بلیدی موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق ورثاء کا کہنا ہے کہ لڑکا اپنی والدہ سے ناراض تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے یاد رہے بدین ضلع کے نواحی گاؤں میں ایک ہفتے میں یہ دوسرا معصوم بچہ ہے جس نے نامعلوم وجوہات کے خودکشی کرلی ہے اس سے قبل کچھ دن پہلے تلهار شہر کے وارڈ نمبر 10 پٹھان محلہ میں 14 سالہ بچے مشتاق پٹھان نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا جس کے لیئے یہ کہا گیا کے اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا اور بچے کے لیئے بتایا گیا ہے کے وہ اپنی والدہ سے ناراض تھا بدین ضلع میں معصوم چھوٹی عمر کے بچوں کے خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا ایس ایس پی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا نوٹس لیکر تحقیقات کرائی جائے تاکہ بچوں میں خود کشی کے اصل وجوہات سامنے آ سکیں

مزید خبریں

Back to top button