بدین سمیت ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں، امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت اور ایران پر آ مریکی اسرائیلی جارحیت کے خلاف بدین ٹنڈوباگو کڈھن تلہار سمیت بدین ضلع مختلف شہروں شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آمریکہ اسرائیلی جارحیت میں ساتھیوں سمیت شہید ہونے اور ایران پر مسلسل آ مریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف بدین ٹنڈوباگو کڈھن تلہار نندو شہر ٹنڈوغلام علی سمیت ضلع کے مختلف شہروں میں شیعہ علماء کونسل، خواجہ شیعہ اثناعشری جماعت، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھرپوراحتجاجی مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں بدین میں شاہنواز چوک سے نکالی گئی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی دوبارہ شاہنواز چوک پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوگئی ریلی کی قیادت مولانا عابد علی نجفی، ڈاکٹر افتخار جعفری، شجاعت حیدری، مولانا بھادر علوی، عبدالغفور حیدری، غضنفر جعفری اور دیگر رہنماؤں نے کی ریلی کے شرکاء سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے سید علی خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے بڑا سانحہ ہے امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہونے کہا کے طاقت کے بے جا استعمال سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں شرکاء کے ہاتھوں میں سید علی خامنہ ای کی تصاویر اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا فوری نوٹس لیا جائے



