پنگریو پولیس کا خاتون پر مبینہ تشدد: ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے نوٹس لے لیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)گزشتہ رات پنگریو پولیس کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے سخت نوٹس لے لیا تفصیل کے مطابق گزشتہ رات پنگریو کے قریب گاؤں جمع شورو میں مبینہ پنگریو پولیس نے دھاوا بول کر شاھینہ شورو نامی خاتون پر تشدد سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں اور وائرل ہونے والی ویڈیو کا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے فوری سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا واقعے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی خود تھانہ پنگریو پہنچے، جہاں انہوں نے دونوں فریقین کو طلب کرکے علیحدہ علیحدہ تفصیلات حاصل کیں اور متعلقہ پولیس افسران سے بھی واقعے سے متعلق بریفنگ لی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کے مطابق ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شورو برادری کے میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ باقاعدہ طور پر تھانہ پنگریو پر درج کیا گیا مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس حسبِ معمول ملزمان کی گرفتاری کے لیئے گئی تھی تاہم اسی دوران یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا

ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ ملزمان کی گرفتاری قانون کے مطابق کوئی جرم نہیں، تاہم اس کارروائی کے دوران بعض پولیس اہلکاروں کا رویہ نامناسب، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ تھا جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں

ابتدائی انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانہ پنگریو پر تعینات پولیس کانسٹیبل رازق ڈنو شورو متاثرہ فریق کا مخالف تھا، جس نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اپنے ذاتی عناد کی بنیاد پر مخالفین کے گھر جا کر خاتون پر تشدد کیا، جو کہ سنگین خلافِ ضابطہ عمل ہے

واقعے کے وقت تھانہ پنگریو پر تعینات ڈیوٹی افسر اے ایس آئی نیاز احمد نوحانی بھی چھاپے کے دوران موجود تھا، جسے بھی انکوائری میں شامل کر لیا گیا ہے

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون کی تشدد شدہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے خود معاملے کی نگرانی اور انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ حقائق منظرِ عام پر آ سکیں اور کسی بھی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ ہو ایس ایس پی بدین کے احکامات پر اے ایس آئی نیاز احمد نوحانی اور پولیس کانسٹیبل رازق ڈنو شورو کو فوری طور پر معطل کر کے پولیس لائن بدین رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے مزید برآں واقعے کی تفصیلی انکوائری مکمل کرکے جامع رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جس کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون و محکمانہ قواعد کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایس ایس پی بدین نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں اختیارات کے ناجائز استعمال بدسلوکی اور غیر قانونی اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال اور عزت و وقار کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button