بے نظیر بھٹو کی برسی: پی پی بدین کا اجلاس ، محترمہ کی ملکی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)شہیدِ جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کے سلسلے میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدين علی اصغر ہالیپوتہ کی زیرِ صدارت ضلع کونسل آفیس بدین میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ایگزیکیٹو کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد، انسانی حقوق اور عوام کے لیے خدمات اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر برسی کی تقريب میں ضلع بدین کی طرف سے بھرپور شرکت کرنے کے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی اور بدین ضلع کی طرف سے 200 گاڑیوں کی شرکت یقینی بنانے کے لئے ضلع کاؤنسل چیئرمین ، ایم این ایز ، ایم پی ایز ، میونسپل چیئرمین ، ٹائون چیئرمین ، یونین کاؤنسل چیئرمین صاحبان کی بھرپور شراکت داری سے برسی کی تقریب میں شرکت کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی صدر پی پی پی ضلع بدین علی اصغر ہالیپوتہ اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سجاد علی چانڈیو نے تنظیم کو مزید فعال بنانے، کارکنان کو متحرک کرنے اور عوامی رابطہ مہم کو مظبوط کرنے پر زور دیا انہونے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد ہے اور ہم پارٹی ورکروں کے ساتھ مل کر ان کے افکار کو آگے بڑھاتے رہے گے اجلاس میں ایم این اے میر غلام علی ٹالپر ، ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو ، صوبائی وزیر سندھ برائے جامعات و بورڈ محمد اسماعیل راہو، ایم پی اے ارباب امیر امان اللہ، ایم پی ای و تعلقہ بدین کے صدر حاجی تاج محمد ملاح ، ایم پی اے تنزیلا ام حبیبہ قمبرانی سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور زیلی تنظیم کے عہدیدارن نے شرکت کی اور 27 دسمبر شھید رانی بینظیر بھٹو برسی پر ان کو بدین ضلع کی جانب سے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button