بدین:شہید فاضل راہو ٹاؤن میں منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر آگاہی سیمینار

بدین(جانوڈاٹ پی کے)محکمہ سماجی بہبود بدین کی جانب سے فنڈامینٹل ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (FHRDA) کے تعاون سے شہید فاضل راہو ٹاؤن میں منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں نوجوانوں، اساتذہ، سماجی رہنماؤں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو نے منشیات کے سماجی، اخلاقی اور معاشی نقصانات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہ کر اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر عاطف شفیق نے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے معاشرتی اثرات پر روشنی ڈالی۔چائلڈ پروٹیکشن آفیسر دین محمد ڈیرۆ نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے کردار سے آگاہ کیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ساجن گاھو نے محکمہ کی آگاہی مہمات پر بات کی۔ قبل ازیں FHRDA کے صدر ایڈووکیٹ محمد حسن مشوری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے منشیات کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا.



