ایران نے آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے آبنائے ہرمز کے بعد آبنائے باب المندب میں بھی جہازوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ایران کے سینئرعہدیدار علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران سے تاریخ سیکھ لی لیکن جغرافیہ کو سمجھ نہ پایا، آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں، امریکا نے غلطی دہرائی توعالمی تجارت روک دیں گے، ایک اشارے سے عالمی تجارتی نظام کو جام کرسکتے ہیں۔حوثی باغیوں نے اسرائیل اور امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران حملوں کے لیے بحیرہ احمر کو استعمال کرنے کے خلاف خبردار بھی کیا ہے۔ماہرین کے مطابق حوثیوں کی تنازع میں ​​شمولیت ’بڑی اہمیت‘ کی حامل ہے کیونکہ وہ ایک اور اہم بین الاقوامی تجارتی بحیرہ احمر پر بیٹھے ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد بحیرہ احمر کی ممکنہ بندش یہ ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

مزید خبریں

Back to top button