رضوان کی چھُٹی۔۔آفریدی کی اینٹری
بابر اعظم اورنسیم شاہ کو ایک چانس

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ اورکھلاڑیوں کے درمیان سانپ سیڑھی کا کھیل برقرار ہے۔محمد رضوان کی ون ڈے کی کپتانی خطرے میں پڑگئی۔محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے اور شاہ آفریدی کو قیادت سونپنے کا امکان ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کافی حد تک فائنل کرلیا ہے اور اعلان آئندہ ہفتے کو متوقع ہے، ذرائع کے مطابق کپتان بابراعظم کی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔ صائم ایوب اور محمد حارث کو بھی ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں بیٹرز نے ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی اور حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی واپسی کا امکان ہے۔ خوشدل شاہ اور حسین طلعت کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں واپسی متوقع ہے، تاہم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جگہ بنانا مشکل نظر آرہا ہے۔



