اگلے سال انسانوں اور خلائی مخلوق کی ملاقات ہوجائے گی،یقین نہ آئے تو بابا وانگا کی پیشگوئیاں پڑھ لیں

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا آئندہ سال 2026 کے متعلق اہم پیشگوئیاں منظر عام پر آگئی ہیں۔ اگلا سال میں بڑی قدرتی آفات کے حوالے سے تباہ کن ہوگا؟

1) تباہ کن قدرتی آفات

بابا وانگا کی یہ پیشگوئی کے مطابق 2026 میں بڑے پیمانے پر زلزلے، آتش فشاں پھٹنے کے واقعات رونما ہونگے اور موسم کی شدت زمینی رقبے کے 7 سے 8 فیصد حصے کو تباہ کردے گی۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یورپ میں ریکارڈ گرمی کی لہر، آسٹریلیا اور کینیڈا میں تباہ کن جنگلات کی آگ اور میانمار جیسی جگہوں پر آنے والے زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو دیکھتے ہوئے، قدرتی آفات کی اس مخصوص پیشگوئی نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

2) عالمی طور پر بڑھتے ہوئے تنازعات کا سال

بابا وانگا کا نام بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کی پیشگوئیوں کے ساتھ بھی منسلک ہے، جیسے ان کی 9/11 کی مبینہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے ورلڈ وار 3 کی پیشگوئی بھی کررکھی ہے اور اس حوالے سے 2026 اہم ہے۔

بابا وانگا کے مطابق 2025 سے انسانیت کا زوال شروع ہوجائے گا اور 2026 میں عالمی طاقتوں چین ، روس اور امریکا میں تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔

کچھ رپورٹس میں ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش اور روس، امریکا کے درمیان براہ راست تصادم ہوسکتا ہے۔

3) 2026 میں دوسری تہذیبوں سے رابطہ

بابا وانگا نے اس سال سے متعلق ایک پیشگوئی یہ بھی کی ہے کہ انسانوں کا دوسری مخلوق یا تہذیبوں کے ساتھ پہلی بار رابطہ ہوسکتا ہے۔کچھ رپورٹس کے مطابق 2026 میں ایک بڑا خلائی جہاز زمین کے قریب آسکتا ہے، ایک وسیع خلائی جہاز زمین کی جانب بڑھ رہا ہے اور اسے Interstellar سے جوڑا جارہا ہے۔

4) عالمی معیشت کے لیے ایک مشکل سال

بابا وانگا کی ایک پیشگوئی یہ بھی ہے کہ عالمی معیشت کے لیے آنے والا سال انتہائی مشکل ہوسکتا ہے۔

5) AI ٹرننگ پوائنٹ:

 وانگا کے مطابق مصنوعی ذہانت 2026 میں دنیا کے بڑے اور اہم شعبوں پر غلبہ حاصل کرلے گی جس سے نہ صرف ملازمت میں خلل پڑے گا بلکہ سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

بابا وانگا کا تعارف:

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں۔

بابا وانگا  کی پیدائش 1911 میں اور موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85  برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کرگئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔

بابا وانگا کی پرورش رومانیہ میں ہوئی تاہم جب وہ 12 برس کی تھیں تو رومانیہ میں شدید مٹی کا طوفان آیا جس میں وہ نابینا ہوگئیں۔

یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button