بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں 15 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔

بابراعظم نے محموعی طور پر 370 انٹرنیشنل اننگز میں 15 ہزار رنز مکمل کیے۔ بابر انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

بابر سے قبل انضمام الحق نے کریئر میں 20 ہزار 541، یونس خان نے 17 ہزار 790، محمد یوسف نے 17 ہزار 134 اور جاوید میانداد نے 16 ہزار 213 رنز بنائے۔

بابر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ہزار 366، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار 302 اور  ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار 330 سے زائد  رنز  بناچکے ہیں۔

بابر اعظم کے انٹرنیشنل کریئر میں 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button