آئی سی سی رینکنگ،بابراعظم کی ایک درجے ترقی،چھٹے نمبر پر آگئے

نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل بیٹرزکی فہرست میں بدستورپہلے نمبرپربرقرار

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)آئی سی سی نے تازہ ون ڈےپلیئرزرینکنگ جاری کردی،نیوزی لینڈ کےڈیرل مچل بیٹرزکی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں،جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کےمطابق آئرلینڈ کےہیری ٹیکر ساتویں،انگلینڈ کےجو روٹ4درجے ترقی کے بعد 8ویں اور بھارت کےشریاس ایئر13ویں نمبر پر پہنچ گئے

افغانستان کےرحمان اللہ گرباز،سری لنکا کے پاتھم نسانکا اورسلمان علی آغا نےبھی 2-2درجےترقی کرتےہوئےبالترتیب 14ویں،15ویں اور16ویں پوزیشن حاصل کر لی۔

ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کےراشد خان پہلےنمبر پربرقرار ہیں،انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرچوتھے اور شاہین شاہ آفریدی دو درجےترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے ساتھ بیسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راؤنڈرزکی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئےہیں۔

مزید خبریں

Back to top button