بابراعظم نے پی ایس ایل میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہے۔

بابراعظم نے پی ایس ایل میں 105 میچز کھیلے جس میں چار ہزار رنز سکور کئے جن میں دو سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button