بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 12 ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اورورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے۔

پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ بابر نے  338 اننگز میں 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔

بابر اعظم نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کا ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے۔

ویرات کوہلی نے 360 ، ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں جبکہ دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button