بابر اعظم بگ بیش لیگ میں ناکام

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)بگ بیش لیگ میں بابر اعظم مسلسل دوسرے میچ میں ناکام،مداح بھی پریشان ہوگئے۔بابر اعظم نے اس اننگز کے دوران ایک چوکا بھی لگایا جو ان کا بی بی ایل میں پہلا چوکا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم9رنز بناکر لیوک ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے اس اننگز کے دوران ایک چوکا بھی لگایا جو ان کا بی بی ایل میں پہلا چوکا تھا۔اس سے قبل بابر اعظم پہلے میچ میں2رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button