بی بی ایل: بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بِگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نمائندگی کے لیے سڈنی پہنچ گئے۔ وہ اپنا پہلا بی بی ایل میچ پرتھ اسکورچر کے خلاف اتوار کو کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ سڈنی سکسرز کی جانب سے کھیلنے کے لیے پُر جوش ہیں۔
واضح رہے بابر اعظم کے لیے سڈنی سکسرز کے ہوم گراؤنڈ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بابرستان کے نام سے ایک اسٹینڈ مختص کیا گیا ہے۔
سڈنی سکسرز کی جنرل منیجر ریچیل ہینز کا کہنا تھا کہ سکسرز بابر اعظم کو کلب میں خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابرستان انتہائی پرجوش مداحوں کو ایک جگہ جمع کرے گا۔ آیا کوئی بابر اعظم کا مداح ہو یا کرکٹ کا یا پھر جنوبی ایشیا کے پُرجوش ماحول کا تجربہ کرنا چاہتا ہو تو یہ جگہ اس کے لیے ہیں۔
واضح رہے 17 دسمبر کو ہونے والے سڈنی سکسرز کے ہوم میچ میں بابرستان کے ٹکٹ پہلے ہی بِک چکے ہیں۔



