آسڑیلیا نے بابر اعظم کو’’صفر‘‘دے دیا

میلبورن(جانو ڈاٹ پی کے)آسڑیلیا نے بابر اعظم کو’’صفر‘‘دے دیا۔
آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کیلئے منفرد جرسی نمبر متعارف کروا دیا۔بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا جس میں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔بابر رواں ہفتے بی بی ایل میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے تھے۔سڈنی سکسرز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 کے آغاز سے قبل اپنے اسٹار اوورسیز بیٹر بابراعظم کے لیے ایک منفرد جرسی نمبر متعارف کروایا ہے۔بابر اعظم جن کا قومی جرسی نمبر 56 ہے انہیں، بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے روایت سے ہٹ کرخاص طور پر 3 ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر دیا ہے۔فرنچائز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نئی جرسی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نئے نمبر کے ساتھ جرسی پہنے دیکھا گیا۔



