پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ہر موٹر سائیکل مالک کو نہیں ملے گی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ہر موٹر سائیکل مالک کو نہیں ملے گی۔کاشتکاروں کو فیول سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے ملے گی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تفصیلات شیئر کردیں۔پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ہر موٹر سائیکل مالک کو نہیں ملے گی، پنجاب حکومت نے تیاری پکڑ لی۔
پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ہر موٹرسائیکل مالک کو نہیں ملے گی ، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ ایک سے زائد موٹر سائیکلوں کے مالک اور کار رکھنے والے موٹر سائیکل مالک کے حوالہ سے ضابطہ طے کررہے ہیں، کاشتکاروں کو فیول سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے ملے گی ۔
کاشتکاروں کو فیول سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے ملے گی، جن کاشتکارون نے کسان کارڈ نہیں بنایا وہ فوری کارڈ بنوالیں، اشیائے خورونوش کے حوالہ سے وزیر اعلی مریم نواز بہت کنسرن رہتی ہیں، بیرون ملک سے دالیں آنے میں تاخیر کے باعث کچھ مشکلات ہیں، دالوں کے حوالہ سے درپیش مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ہیں، چنے کی نئی فصل جلد آ جائیگی جس سے حالات بہتر ہو جائیں گے، حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی اس ناگہانی صورتحال میں عوام ساتھ دے، ناجائز منافع خوری سے پرہیزکریں ورنہ پیرافورس سمیت دیگر ادارے کارروائی کرینگے۔



