بسنت کا وقت ختم اب پتنگ بازی پر اب سخت ایکشن ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بسنت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔ والدین کو اپنے بچوں پر نظر رکھنی ہوگی اور اب پتنگ بازی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور کے عوام، پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بسنت کو محفوظ طریقے سے منانے میں حصہ لیا۔ انہوں نے غیرملکی مہمانوں اور سفیروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ الحمداللہ بسنت کامیاب اور محفوظ ترین طریقے سے منائی گئی، اور امریکہ، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے بھی لوگ بسنت میں شریک ہوئے۔ شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر بھرپور عمل کیا۔

عظمیٰ بخاری نے انتظامیہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بسنت کو محفوظ بنانے میں پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے محنت سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کیا، اور ترقی، خوشحالی اور امن کی حمایت کی۔ ملک کو کمزور کرنے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button