دہشت گردی اور فساد پی ٹی آئی کی سیاست کا حصہ ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے 8 فروری کو نئے فساد کا پروگرام تیار کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی دہشت گردی اور فساد سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ان کی سیاست لوگوں کو اکسانے پر ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر حملے کی فارنزک رپورٹ میں ان کے چہروں اور آواز کی جانچ پڑتال کی گئی،اپنے جرم نہ ماننا پی ٹی آئی والوں کی پرانی عادت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ  مہاتما کہا کرتے تھے ان کی پارٹی میں سے کوئی بھی دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہوا تو قوم سے معافی مانگیں گے، اب تو 9 مئی کے فوٹیجز سامنے آ گئی ہیں؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی نے کراچی جاکر حسب روایت میڈیا سے بدتمیزی کی فتنہ و فساد برپا کیا، انہوں نے مزار قائد پر جاکر جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی معافی تو ضرورمانگی ہو گی؟

مزید خبریں

Back to top button