ہماراجہاز،ہم جیسے مرضی استعمال کریں!،عظمیٰ بخاری مخالفین پربرس پڑیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کے جہاز پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں،کہتی ہیں ہماری حکومت کا جہاز ہے ہم جیسے مرضی استعمال کریں۔
دوسری جانب اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا جہاز پہ تنقید کے چکر میں اپنی اوقات اور تربیت دکھا دی نا،گٹر جماعت،گٹر ذہنیت کے یو ٹیومر،جو اس ملک اور سوسائٹی کو ناسور کی طرح چمٹ گئے ہیں،مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ہو،میڈیا اور اسکے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت،اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش مارا ہو،انکی طرف سے پرجوش سیگمنٹ کا انتظار ہے۔
جہاز پہ تنقید کے چکر میں اپنی اوقات اور تربیت دکھا دی نا،گٹر جماعت،گٹر ذہنیت کے یو ٹیومر،جو اس ملک اور سوسائٹی کو ناسور کی طرح چمٹ گئے ہیں،مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ہو،میڈیا اور اسکے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت،اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش مارا ہو،انکی طرف… pic.twitter.com/SI3IWX8rMc
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 24, 2026



