دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث اس مختصر دورے میں حصہ نہیں لیں گے۔ سلیکٹرز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کا یہ دورہ مس کریں گے۔

ٹیم کی قیادت آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، آدم زمپا، جوش فیلپ سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان دورہ 29 جنوری سے یکم فروری تک شیڈول ہے، جس کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button