آسٹریلیا : فیس بک اور انسٹا گرام نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ کردئیے

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا میں بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا قانون لاگو ہونے سے پہلے ہی فیس بک اور انسٹا گرام نے ایکشن شروع کردیا۔

سولہ برس سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیے گئے،میٹا سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلیٹ فارم مقررہ تاریخ سے پہلے ہی قانون پرعملدرآمد کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔

قانون کے تحت دس دسمبر کے بعد خلاف وریزی کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تین کروڑ بیس لاکھ ڈالر جرمانےکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button