وائٹ ہاؤس حملے میں زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی
افغان حملہ آور کے گھر پر چھاپہ،اہم شواہد اکھٹے کرلئے گئے

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے)افغان شہری کی فائرنگ سے خاتون نیشنل گارڈ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی،شناخت بیس سال کی سارہ بیک اسٹورم کے نام سے ہوئی،24سال کے اینڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا حملہ آور بھی شدید زخمی حالت میں ہے،ہم ملزم کا فیملی بیک گراؤنڈ دیکھ رہے ہیں،غیر قانونی طورپرامریکا آنے والے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہافورسز وطن کے ودفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں،کچھ دیر پہلےمزید بی ٹوبمبار طیاروں کا بڑا آرڈر دیا ہے،پائلٹ سے بھی ملاقات ہوئی،وہ سب ٹام کروز کی طرح ہیں،وینزویلا کو حد میں رکھنے کیلئے جلد کارروائی شروع کریں گے۔



