بدین میں پی ٹی الف کے الیکشن: عتیق الرحمان سولنگی بلا مقابلہ ضلع صدر منتخب

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین میں پی ٹی الف کی جانب سے الیکشن منعقد ہوئے، جن میں عتیق الرحمان سولنگی پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر کے فیصلے کے مطابق انڈسٹری ڈپارٹمنٹ کراچی، الیکشن مانیٹرنگ کمیٹی اور مرکزی الیکشن کمیٹی کی مشترکہ مشاورت سے پی ٹی الف کے انتخابات 2025-2026 کے دوسرے مرحلے میں اضلاع کے شیڈول کے مطابق پی ٹی الف بدین کے الیکشن کرائے گئے عتیق الرحمان سولنگی پینل کے نامزد صدر کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار کا فارم جمع نہیں کرایا گیا، جس کے باعث پی ٹی الف کی جانب سے ضلع صدر کے امیدوار منظور آریسر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے جبکہ جنرل سیکریٹری فیض اللہ سمیت دیگر عہدوں پر حمیرہ خادم، اکبر، نور احمد، عرفان علی، عبدالعزیز، فہیم حسین اور دیگر امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین یونس کنبھار نے خط جاری کرتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button