ہر مرد کو ایک سا سمجھنا ناانصافی ہے، عتیقہ اوڈھو

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو مردوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور ببانگ دہل کہا کہ ہر مرد کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بند کریں۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتی ہوں، خواتین کے مسائل حقیقی ہیں اور ان پر مظالم ڈھائے جاتے ہیں لیکن اس کی بنیاد پر تمام مردوں کو ایک سا سمجھنا ناانصافی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ ظلم اور ناانصافی صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ تاہم مردوں کو اجتماعی طور پر مجرم سمجھا جائے۔

اداکارہ نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جب یہ کہا جاتا ہے کہ تمام مرد برے ہوتے ہیں تو انہیں ذاتی طور پر تکلیف ہوتی ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے کیا کہ یہ اُن مَردوں کی توہین ہے جو اپنی زندگی میں عورتوں کے لیے تحفظ، احترام اور سہارا بنتے ہیں جن میں والد اور بھائی جیسے رشتے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ ایسے کئی مردوں کو جانتی ہیں جو گھریلو مسائل یا ناکام شادیوں میں خود زیادتی کا شکار ہوئے مگر کبھی اپنے دکھ کسی سے بیان نہیں کرتے۔

مزید خبریں

Back to top button