اتھیا شیٹی نے آشا بھوسلے کے انتقال پر غلطی سے لتا منگیشکر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے آشا بھوسلے کے انتقال پر غلطی سے آنجہانی لتا منگیشکر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
اداکارہ کی جانب سے 12 اپریل کو انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اظہارِ تعزیت کیا لیکن آشا کی جگہ ان کی بہن لتا کی تصویر شیئر کردی جن کی موت کو 4 سال ہوچکے ہیں۔
بعدازاں غلطی کا احساس ہونے پر اتھیا نے فوری طور پر اپنی اسٹوری ڈیلیٹ کرکے آشا بھوسلے کی تصویر پوسٹ کی لیکن ایکس پر ان کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ وائرل ہوچکا تھا۔
اتھیا کی جانب سے لتا کی جوانی کی تصویر شیئر کی گئی تھی۔
اداکارہ کو اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان انتقال متعدد اعضا کےکام چھوڑ جانےکے سبب ہوا۔



