پی ٹی آئی دشمن کی آلہ کار،بانی کی بہنوں کو فوج کیخلاف باتیں کرنے پر شرم آنی چاہئے،عطا تارڑ

بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پرشرم آنی چاہیے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو دشمن کا آلہ کار قرار دیدیا۔

لاہور میں اپنے حلقے کے کارکنوں سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا بانی کی بہنوں کو پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے پرشرم آنی چاہیےکہ پی ٹی آئی پاکستان کا دفاع کمزورکرنا چاہتی ہے۔ کہا چیف آف ڈیفنس فورسز کا خوف دشمن پرطاری ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالا دیا گیا، پچھلے 12 سال میں خیبرپختونخوا کو کھنڈربنا دیا گیا، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کرسکی۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر فوج اور شہدا کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں ، یہ ذاتی انا کی تسکین چاہتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں، ان سے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا پوچھا جائے تو کہتے ہیں فوج بری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس پر موجود تھیں، انہوں نے وہ کام کیا جو دشمن کرنا چاہتا تھا، انہوں نے فوج اور ملک کا دفاع کمزور کرنے کیلئے کام کیا۔

مزید خبریں

Back to top button