سہیل آفریدی اڈیالہ آئے تو پہلے ناکے سے ہی واپس جائیں گے،عطا تارڑ کا پی ٹی آئی سے مشروط مذاکرات کا عندیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف سے مشروط بات چیت کا عندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہمارے لیے لائق احترام ہیں، وزیراعلیٰ کےپی اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا، سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو اڈیالہ کے باہر انتظار کرنے کا میڈیٹ نہیں ملا، ان کا مینڈیٹ ہے امن وامان کی صورتحال پر توجہ دیں، ٹک ٹاک بنائیں اور اڈیالہ کےباہرکھڑے ہوں یہ مینڈیٹ کی توہین ہے، بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ ٹویٹ نہیں کرائیں گی، عظمیٰ خان کی ملاقات اس لیے کرائی گئی کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گی، سیاست کریں،ملک کو داؤ پر مت لگائیں، ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگ ہم سے بات کرنا چاہتےہیں۔



