جھوٹے انصاف اور تبدیلی کا نعرہ لگاکرملک میں تباہی اور بربادی برپا کی گئی،عطاتارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑنے لاہور پریس کلب میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کے بعد نئی نسل کے ذہنوں میں زہر بھرا گیا، منظم سازش کے تحت نوازشریف کے بارے میں غلط تصور پیدا کیاگیا، 70، 80کی دہائی میں میاں شریف نے ایشیا کی سب سے بڑی اسٹیل فیکٹری بنائی ، آج بھی تصاویر موجودہیں جس میں ایوب خان ان کی فیکٹری کا دورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیر نے ان کی فیکٹری کا دورہ کیا، نئی نسل کے ذہنوں کو زہر آلود کیاگیا، یہ نیشنلائزیشن کے دردناک وقت سے گزرے، بہت سارے لوگوں کو 1985 سے پہلے کی تاریخ بھول جاتی ہے، یا پھر اس کا ذکر نہیں کرتے، 1985کے بعد خدمت اور ترقی کی سیاست کا آغاز ہوا، پشاور سے کراچی،گلگت سے گوادر نوازشریف کے نام کی تختیاں لگی ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد نہ رکھا ہوتا تو دل کے مریضوں کا لاہورمیں کیا حال ہوتا؟۔

ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی کا انسٹیٹیوٹ جی بی، کےپی کے مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے،  ملک میں سیاسی مخالفت ہوتی تھی لیکن کبھی دشمنی میں تبدیل نہیں کیا، کسی جماعت نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا تھا، یہ کبھی نہیں ہوا تھا کہ کسی کی خوشی غمی میں شریک نہ ہونا، کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ کوئی باہر جائے تو اس کے پیچھے لوگ لگادیئےجائیں ، ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، ذاتی انا کی تسکین، مفاد کیلئے دفاعی اداروں پر حملے کیےگئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹے انصاف اور تبدیلی کا نعرہ لگاکر تباہی اور بربادی برپا کی گئی، خوش قسمتی ہے کہ اس انسان سے نجات ملی، یہ باتوں سے سیاست کرتےہیں، ان کی باتوں سے لسانیت اور نفرت کی بُو آتی ہے، انہوں نے12سال میں خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا ہے، جس صوبے میں 12سال کا مینڈیٹ ملا اس میں پی آئی سی جیسا کوئی اسپتال بنا؟

 جب نوازشریف نے موٹروے بنائی،جنوبی ایشیا میں ایک موٹروے نہیں تھی،   موٹر وے پر جنگی صورتحال میں جہاز بھی اترے،  ڈویلپمنٹ کے ہرکام پرنواز شریف اور ان کے خاندان کی چھاپ ہے،  بانی پی ٹی آئی گر کر زخمی ہوئے نوازشریف نے کہا سیاسی سرگرمیاں روک کر ان کی عیادت کی جائے،  اپوزیشن میں بھی رہ کرمیثاق جمہوریت پر زور دیا،  اس کا جواب کیا ملا وہ سب کے سامنے ہے، اس میں کوئی شک نہیں نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button