آپریشن غضب للحق،ہلاک دہشتگردوں کی تعداد435ہوگئی،31چوکیوں پر قبضہ،188پوسٹیں تباہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں افغانستان میں ہلاک ہونے والے طالبان دہشت گردوں کی تعداد435ہوگئی،انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کی تعداد630ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ طالبان رجیم کی 31چوکیوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ طالبان کی 188پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھر میں 51اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



