بانی پی ٹی آئی بانی کی بہنیں بھارتی چینلز پر پاکستان کو بدنام کررہی ہیں،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کی کٹھوہر کلاں آمد،جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ کے بھائیوں سے تعزیت

وزیرآباد:(نامہ نگار)بانی پی ٹی آئی بانی کی بہنیں بھارتی چینلز پر پاکستان کو بدنام کررہی ہیں،پی ٹی آئی کے ملک دشمنوں سے روابط بے نقاب ہوچکے۔محب وطن سیاستدان کبھی بھی ملک کے مخالف نہیں جاتے. ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وزیرآباد کے علاقہ کٹھوہر کلاں میں سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم کی فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کیا.انہوں نے کہا کہ جسٹس افتخار احمد چیمہ بزرگ سیاستدان اور ہمارے خاندان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے جسٹس افتخار احمد چیمہ کی پارٹی سے وابستگی اور محبت لازوال ہے وہ سیاست میں شرافت کی علامت تھے اور سیاستدانوں کے لیے ان کی زندگی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے جسٹس افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر سابق ایم این اے ڈاکٹر نثار احمد چیمہ اور ان کی فیملی سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو پی ٹی آئی کی سیاست کو عیاں کرنے کے لیے کافی ہے بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بھارتی چینلز پربھارتی جہازگرانے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟دہشتگردی کے خلاف مذمت کا ایک بیان ہی دے دیتیں۔ ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ملک دشمنوں سے روابط بے نقاب ہوچکے۔ منشیات کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہورہا ہے۔ پورے کے پی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں گھوم رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کےپی حکومت کی کمزوریاں دراندازی واقعات بڑھنےکی بڑی وجہ ہیں، خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی صفرہے، کے پی حکومت افغان حکومت کی ترجمان بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نومئی کا منصوبہ فوج کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کیلئے بنایا گیا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے پاکستان کمزور ہو۔ نومئی حملے کے سارے تانےبانےمل گئے۔ تمام سازش سمجھ آگئی۔

مزید خبریں

Back to top button